ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا۔منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے متعلقہ افسران، کنسلٹنٹس، ریزیڈنٹ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ٹی چوک فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے تقریبا 49 فیصد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا سو فیصد جبکہ حفاظتی دیواروں کا ساٹھ فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ اسی طرح ٹرانزم کے کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں کے دوران بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کا کام ٹائم لائن کے مطابق 24/7 جاری ہے اور اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ مستقبل میں جی ٹی روڈ کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کی جامع پلاننگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے اعلی معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ ہرگز نہ کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے داخلی راستے کی نگرانی اور شہریوں کی حفاظت کیلئے کیمرے نصب کئے جائیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کی خوبصورتی کیلئے مستقل بنیادوں پر خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس، ڈیجیٹل سکرینز کی تنصیب اور لینڈ اسکیپنگ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے جڑواں شہروں کے علاوہ لاہور/ پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافروں کو دارالحکومت اسلام آباد میں سگنل فری سہولت میسر آئے گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی راندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹس اور ریذیڈنٹ انجینئرز تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے وزیراعظم آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے کسی کو پسندیدہ بندہ، کسی کو رشتےدار لاناہے‘،جسٹس محسن اختر کیانی کےسنیارٹی سے متعلق اہم ریمارکس پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات؛ عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے پولیس کو3 روز کی مہلت فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی ٹی چوک فلائی اوور منصوبے محمد علی رندھاوا تعمیراتی کام بتایا گیا کہ اسلام آباد منصوبے کے نے کہا کہ کے مطابق مکمل کیا کیا جائے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ