شرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
فوٹو بشکریہ ایکس اکاؤنٹ
سندھ کے سینئر وزیر، شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
راہوکی میں سندھ میمن اتحاد کے اجلاس کے دوران سندھ میمن اتحاد سے متعلق دیگر اہم مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر راول شرجیل میمن نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ میمن برادری کے اتحاد اور امن و انصاف کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ میمن اتحاد شرجیل میمن
پڑھیں:
شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں کراچی بلیوز کی دوسری اننگز میں شان مسعود نے 76 رنز بنائے۔
یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 59ویں نصف سنچری تھی۔
Shan Masood gets thick edge for a BOUNDARY & brings up his 59th first-class 5️⃣0️⃣ ????
???? Watch Live on PTV National & Tapmad (Pakistan)
???? Rest of the world - PCB YouTube Channel: https://t.co/95Sbcbn8T6#KHIBvSKT | #QeAT | #PCB pic.twitter.com/ZUZmiq1nGj
اس اننگز کے دوران انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔
خیال رہے کہ شان مسعود 44 ٹیسٹ میچز میں 6 سنچریز اور 13 نصف سنچریز کی مدد سے 2550 رنز بناچکے ہیں۔