سی سی ڈی کے باغبانپورہ اور شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سی سی ڈی کے باغبانپورہ اور شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
باغبانپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہو گئے، پولیس نے کہا کہ ہلاک ملزم کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی۔
شاہدرہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت فرحان اور فرار ہونے والے کی شناخت فرخ کے نام سے ہوئی۔
سی سی ڈی زرائع نے کہا کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس مقابلے
پڑھیں:
کراچی: اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
کراچی:اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔
واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔
پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔
اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔
وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے نہ صرف روکا بلکہ ان کی لاتوں گھونسوں سے تواضع کی۔
تاہم پولیس بھی اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹی اور ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر ہائی کورٹ کے باہر سے ملزمان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوٹیج انہیں مل گئی، تحقیقات کر رہے ہیں، ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔