Jasarat News:
2025-10-16@16:51:15 GMT

بنگلہ دیش کی مفرورشیخ حسینہ کو سزائے موت کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

بنگلہ دیش کی مفرورشیخ حسینہ کو سزائے موت کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

استغاثہ نے سابقہ وزیراعظم پر قتل عام کو روکنے میں ناکامی سمیت پانچ الزامات دائر کیے ہیں، جو بنگلہ دیشی قانون کے تحت انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں، ٹرائل اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔

 مقامی میڈیا کے مطابق طالب علموں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی ناکام کوشش میں مہلک کریک ڈاو ¿ن کا حکم دینے کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے شیخ حسینہ نے بھارت سے واپسی کے عدالتی احکامات کی نفی کی ہے، چیف پراسیکوٹر تاج الاسلام نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس مقدمے میں سابقہ وزیراعظم کے لیے اعلیٰ ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 ملک میں ایک قتل کے لیے ایک سزائے موت کا قانون ہے، 1 ہزار 400 افراد کے قتل کے لیے شیخ حسینہ کو 1 ہزار 400 بار سزا دی جانی چاہیے لیکن چونکہ یہ انسانی طور پر ممکن نہیں ہے اس لیے ہم کم از کم ایک بار سزائے موت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

استغاثہ کا الزام ہے کہ اپنے دور حکومت میں 78 سالہ شیخ حسینہ وہ مرکز تھیں جن کے گرد جولائی اگست کی بغاوت کے دوران کیے گئے تمام جرائم گھومتے ہیں، ان پر دو سابق سینئر عہدیداروں کے ساتھ غیر حاضری میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

 سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال بھی مفرور ہیں، سابق پولیس چیف چوہدری عبداللہ المامون زیر حراست ہیں اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

استغاثہ نے کہا ہے کہ کمال کو بھی سزائے موت کا سامنا کرنا چاہیے، یکم جون کو شروع ہونے والے اس مقدمے میں کئی مہینوں کی سماعت ہوئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کے کردار کو بڑے پیمانے پر قتل عام کو روکنے میں ناکامی کے طور پر دیکھا جائے۔

 اپنے اور اپنے خاندان کے لیے ان کا مقصد مستقل طور پر اقتدار سے چمٹے رہنا تھا، اس کوشش میں وہ ایک ایسی مجرم بن گئی ہیں جس کو اپنے کیے جانے والے ظلم پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سزائے موت کا کا مطالبہ کے لیے

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وشاکھاپٹنم: ویمنز ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو سنسی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں 233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ویمنز ٹیم کے 5 کھلاڑی 78 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔اس مشکل صورتحال میں نچلے نمبروں پر آنے والی بیٹرز نے وہی حوصلہ دکھایا جس کی بدولت انہوں نے پچھلے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی ملی تھی۔

ماریزان کیپ اور کلوئی ٹرائیون کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 85 رنز کی ساجھے داری قائم ہوئی، جس نے ٹیم کو سہارا دیا اور ہدف کے تعاقب کو نئی زندگی دی، جنہوں نے بالترتیب 56 رنز اور 62 رنز اسکور کیے۔دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر بنگلہ دیش کو میچ میں واپس آنے کا موقع ملا، اس وقت نادین ڈی کلرک کریز پر آئیں اور ٹیم کو جیت تک پہنچا دیا۔انہوں نے 29 گیندوں پر ناقابلِ شکست 37 رنز بنا کر ٹیم کو تین گیندیں قبل کامیابی دلائی۔

کلوئی ٹرائیون کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ ’میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، یہ لمحہ بہت اعصاب شکن تھا لیکن خوشی ہے کہ ہم یہ جیت لے گئے، ہم نے صرف پرسکون رہنے اور غلط گیندوں کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہمیں معلوم تھا کہ آخری 10 اوورز میں 80 رنز بنانا ممکن ہے۔

جب ٹرائیون ریتو مونی کے براہِ راست تھرو سے رن آؤٹ ہوئیں، جنوبی افریقہ کو اب بھی 31 گیندوں پر 35 رنز درکار تھے اور تین وکٹیں باقی تھیں، ڈی کلرک کا 26 رنز پر ایک موقع ملا، جس کی بنگلہ دیش کو بھاری قیمت چکانی پڑی۔آخری اوور میں آٹھ رنز درکار تھے، تو انہوں نے نہیدہ اختر کی پہلی گیند پر چار رنز حاصل کیے، جبکہ تیسری گیند پر چھکا لگا کر میچ ختم کر دیا۔

جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم، جو ٹورنامنٹ کے آغاز میں انگلینڈ کے خلاف صرف 69 رنز پر ڈھیر ہو کر 10 وکٹوں سے ہار گئی تھی، اب مسلسل تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، اور سیمی فائنل کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔

اس سے قبل بنگلادیش نے سست آغاز کے باوجود 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے، جس میں شورنا اختر51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں۔

35 گیندوں پر بننے والی یہ اننگز اب تک کے ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری تھی، جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ:بنگلہ دیش کو بآسانی شکست دیگر آسٹریلوی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنالی
  • بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم
  • بنگلہ دیش اور پاکستان کا لیبر سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے خصوصی نمائندے کی امریکی نمائندہ سرجیو گور سے ملاقات
  • بنگلہ دیش کا غیرجانبدار تحریک کے فیصلوں کے عمل میں اصلاحات پر زور
  • ایران میں پھانسیوں کے خلاف قیدیوں کا احتجاج اور بھوک ہڑتال
  • بنگلہ دیش کی گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق
  • ڈھاکا کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، کم از کم 16 افراد ہلاک
  • ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی