امریکا کی تاریخ میں ایک ایسا دن ہے جو سب سے زیادہ سزائے موت دیے جانے کے حوالے سے درج ہے۔

ایک دن میں سب سے زیادہ سزائے موت دیے جانے کا واقعہ 26 دسمبر 1862 کو پیش آیا۔ یہ سب سے بڑا اجتماعی پھانسی کا واقعہ ہے۔

لوگوں کو پھانسی کی سزا مینیسوٹا ریاست کے شہر مینکیٹو میں دی گئی۔ اس میں 38 افراد کو ایک ہی دن میں پھانسی دی گئی۔

یہ ڈکوٹا جنگ کی بات ہے جو 1862 کو پیش آئی جس میں ڈکوٹا کے مقامی افراد نے ریاست کی جانب سے امتیازی سلوک اور متعصبانہ رویے کی وجہ سے حکومت کیخلاف ہتھیار اٹھائے۔ بعدازاں ریاستی حکم پر ڈکوٹا کے 38 مقامی افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

یہ واقعہ آج بھی امریکا کی سب سے بڑی اجتماعی سزائے موت سمجھا جاتا ہے۔

ویسے تو ڈکوٹا جنگ میں ملوث تقریباً 303 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم صدر ابراہم لنکن نے کیسز کا دوبارہ جائزہ لیا اور صرف 38 افراد کی سزا برقرار رکھی۔

اس دن مینکیٹو میں ایک بڑا لکڑی کا پھانسی گھاٹ بنایا گیا جہاں تمام افراد کو بیک وقت پھانسی دی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سزائے موت

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ