Jasarat News:
2025-10-22@01:18:36 GMT

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 282.10روپے پر مستحکم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)منگل کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 282.10روپے پر مستحکم رہی۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر281.20روپے پر برقرار رہا۔ یورو84پیسے گھٹ کر330.

66روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ90پیسے کی کمی سے380.79روپے رہا۔سعودی ریال 75.65روپے پر برقرار رہا جبکہ یو اے ای درہم2پیسے کی کمی کے بعد 77.55روپے رہ گیا۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈھاکا ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال، نقصانات کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے زائد

ڈھاکا:

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو سیکشن میں لگنے والی شدید آگ کے باعث چھ گھنٹے تک فلائٹ آپریشن معطل رہا تاہم حکام کے مطابق اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق پہلی پرواز رات 9 بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوئی، جبکہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

وزارت شہری ہوا بازی و سیاحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

آتشزدگی کے بعد ایئرپورٹ کی تمام اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ آگ بجھانے کے لیے 37 فائر فائٹنگ یونٹس نے کارروائی میں حصہ لیا جبکہ فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون فراہم کیا۔

بین الاقوامی ایئر ایکسپریس ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش کے صدر کبیر احمد کے مطابق ابھی نقصانات کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں لیکن ابتدائی تخمینوں کے مطابق درآمدات اور برآمدات پر براہِ راست و بالواسطہ اثرات کا مجموعی حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔

اس دوران کئی بین الاقوامی پروازوں کا رخ تبدیل کرنا پڑا جن میں بھارت کی دہلی سے ڈھاکا آنے والی پرواز کو کولکتہ جبکہ ایئر عربیہ کی شارجہ سے آنے والی پرواز کو چٹاگانگ منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ بنگلہ دیش میں ایک ہفتے کے دوران تیسری بڑی آتشزدگی ہے۔ اس سے قبل منگل کو ڈھاکا میں ایک گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ نے کم از کم 16 جانیں لی تھیں جبکہ جمعرات کو چٹاگانگ میں ایک سات منزلہ گارمنٹس فیکٹری مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی تھی۔

عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ تمام حالیہ آتشزدگی واقعات کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں، اور کسی بھی ممکنہ تخریب کاری یا آتش زنی کے شواہد کی صورت میں سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جدہ میں او آئی سی کے وزرائے آبی کانفرنس کا آغاز
  • پی ایم ای ایکس میں 104.940 بلین روپے کے سودے
  • القرآن
  • منشیات اسمگلنگ کیس، 8 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • اشتہار
  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے 110 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ
  • سکھر:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نیو یارڈ کالونی روہڑی میں مدنی مسجد کا افتتاح کررہے ہیں جبکہ انکا خیر مقدم کیاجارہا ہے
  • ڈھاکا ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال، نقصانات کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے زائد