کھابے لامے کی جان لیوا حادثے میں موت کی خبریں وائرل، حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ کھابے لامے ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں کھابے لامے سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔
ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ کھابے لامے کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں، یہ تمام دعوے کلک بیٹ ویب سائٹس اور فشنگ لنکس پھیلانے والے صفحات سے منسلک پائے گئے۔
بعد ازاں کھابے لامے کے قریبی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ وہ زندہ اور بالکل خیریت سے ہیں۔
یاد رہے کہ کھابے لامے جو سینیگال میں پیدا ہوئے اور اٹلی میں پلے بڑھے، انہوں نے 2020ء میں کورونا وبا کے دوران اپنی نوکری کھونے کے بعد ٹک ٹاک پر مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ویڈیوز سے شہرت حاصل کی۔
وہ لفظوں کے بغیر مزاحیہ ویڈیوز کے لیے جانے جاتے ہیں اور 160 ملین سے زائد فالوورز رکھتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کھابے لامے
پڑھیں:
مشرقی ایتھوپیا میں ٹرین حادثے میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
مشرقی ایتھوپیا میں ایک ٹرین حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ منگل کی صبح تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب ایک مسافر ٹرین جیبوتی کی سرحد کے قریب واقع دیویل شہر سے دیرے داوا کی طرف 200 کلومیٹر طویل سفر پر روانہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
مقامی سرکاری میڈیا کے مطابق، دیرے ٹی وی کے فیس بک صفحے پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دیویل ریلوے لائن پر پیش آنے والے حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 29 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
#Ethiopia: 14 killed, 29 injured in train accident on #Dire_Dawa–#Dewele line
Fourteen people were killed and 29 others sustained light and severe injuries in a train accident on the Dire Dawa–Dewele line on Monday night, according to local authorities.
Citing information… pic.twitter.com/BbodmAa3ap
— Addis Standard (@addisstandard) October 21, 2025
حادثے سے متعلق مزید کسی قسم کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔
میڈیا ادارے کی جانب سے شائع کردہ تصاویر میں کئی بوگیاں الٹی ہوئی اور کچھ بری طرح تباہ دکھائی دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:
تقریباً 13 کروڑ آبادی کے ساتھ افریقہ کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والے ملک ایتھوپیا میں ٹرین حادثات نسبتاً کم پیش آتے ہیں۔
1985 میں جیبوتی سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا جانے والی ٹرین ایک کھائی میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور 500 زخمی ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ادیس ابابا ایتھوپیا ٹرین جیبوتی حادثہ