منشیات اسمگلنگ کیس، 8 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایران سے براستہ گوادر منشیات افریقی ملک اسمگل کرنے کا مقدمہ، عدالت نے 6 ایرانی باشندوں سمیت 8 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ملزمان پر فی کس 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عاید کردیا گیا۔ عدالت کاکہنا ہے کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 2 سال سزا جھیلنی ہوگی، ملزمان میں ایرانی شہری یونس، عبد الصمد، خورشید، مصدق، صالح اور زبیر بلوچ ، پاکستانی شہری منصف اور افریقی باشندہ الیکس شامل ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق مارچ 2022 میں ملزمان گرفتار ہوئے،کسٹم اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی تھی، ملزمان کی کشتی سے 578 کلوگرام ہیروئن اور 56 کلوگرام میٹافیٹا مائن برآمد ہوا، ملزمان نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہی گیر ہیں، ایران میں رجسٹرڈ ہیں، غلطی سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیل کے ساتھ جنگ میں میزائل اسلحہ خانہ محفوظ رہا: ایران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے جنرل محمد رضا نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کا میزائل اسلحہ خانہ محفوظ رہا یہاں تک کہ اس پر کوئی خراش تک نہیں آئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر جنرل محمد رضا نقدی نے اسرائیل دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس جنگ میں ہمارے 3 فیصد میزائل لانچرز ہی تباہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیکنالوجی خالصتاً مقامی ہے اور ہماری تکنیک اتنی سادہ ہے کہ ہم ہزاروں کی تعداد میں لانچرز دوبارہ تیار کرسکتے ہیں، تمام تر معلومات کی فراہمی کے باوجود ہمارے دشمن کو 12 روزہ جنگ میں شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑا اسی لیے اس نے جنگ بندی کےلیے درخواست کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ہمارے پڑوسی ممالک میں امریکی فوجی اڈے، تہران میں موجود غیرملکی سفارتخانے اور خلاء میں سیٹلائٹس سے ہر وقت ہماری معلومات اسرائیل کو فراہم کی جاتی ہیں، جبکہ خلیج فارس میں پرواز کرتے درجنوں ڈرونز ایران کے اندر ہر وقت مانیٹرنگ کر رہے ہوتے ہیں۔