باڈی بنانے اور رنگ گورا کرنے کیلئے انجیکشن لگوانے کے مشورے ملے، حارث وحید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اداکار و میزبان حارث وحید نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نئے فنکاروں کو اکثر ایسے مشورے دیے جاتے ہیں جو نہ صرف غیر حقیقی ہوتے ہیں بلکہ اداکاروں کی خود اعتمادی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران حارث وحید نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے متعلق تجربات شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئے تھے تو ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انہیں مشورہ دیا کہ بہتر باڈی بنانے کے لیے انجکشن لگوائیں کیونکہ صرف جم کرنے سے مطلوبہ تبدیلی حاصل نہیں ہوگی۔
حارث نے بتایا کہ اسی شخص نے انہیں رنگ گورا کرنے والی کریمیں استعمال کرنے کا بھی کہا تاکہ وہ اسکرین پر زیادہ پُرکشش دکھائی دیں۔
حارث وحید نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ انہوں نے ایسے تمام مشوروں کو نظر انداز کیا اور اپنے اصولوں پر قائم رہے۔ اداکار نے واضح کیا کہ انہوں نے نہ کوئی انجکشن لگوایا اور نہ ہی رنگت گوری کرنے والی کوئی مصنوعات استعمال کیں۔
اداکار نے کہا کہ وہ اپنی اصل شخصیت اور قدرتی رنگت پر فخر محسوس کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ حقیقی خوبصورتی انسان کی سچائی اور خود اعتمادی میں ہوتی ہے اور اسے بدلنے کے مشورے ملنے سے خوداعتمادی متاثر ہوتی ہے اس لئے انہوں نے کبھی ایسے مشوروں پر عمل نہیں کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
صفائی نہ کرنے والوں پرجرمانے، مریم نوازکا کوڑے سے توانائی بنانے کا جامع پلان طلب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے بڑے فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صفائی کا اتنا بڑا اور مربوط نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سطح کا نظام برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا لیکن ہم نے صفر سے آغاز کیا اور آج اس منصوبے میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔کمرشل علاقوں اور سڑکوں پر کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جبکہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو مرحلہ وارماحول دوست الیکٹرک وہیکلزمیں تبدیل کیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروجیکٹ کو شہریوں کی جانب سے جو مثبت فیڈ بیک مل رہا ہے وہ حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس منصوبے کے تحت شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ پنجاب کو جدید، صحت مند اورصاف ترین صوبہ بنایا جا سکے۔