شکارپور میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرحوم آغا سراج درانی کی مغفرت اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار، نائب صدر دولہا دریا خان جتوئی، تحصیل صدر سید نوید علی شاہ مستنصر، مہدی ابڑو، سعید احمد خروس اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرحوم آغا سراج درانی کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود

پڑھیں:

صہیب مقصود کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ، قومی کرکٹر نے انصاف کی اپیل کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ایک کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کردی گئی، جس سے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ سخت ذہنی اذیت کا بھی سامنا ہے۔

صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی گاڑی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، شو روم کے مالک نے چالاکی سے فروخت کردی، حالانکہ اس گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے دھوکے سے انہیں ایک دوسری گاڑی دی، جس کے کاغذات بعد میں جعلی ثابت ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی، اس شخص نے صہیب مقصود سے مزید 70 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔

قومی کرکٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کی جائیں تاکہ ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جاسکے۔

صہیب مقصود نے انکشاف کیا کہ آٹھ ماہ بعد انہیں اپنی گمشدہ گاڑی لاہور کے ایک گھر سے ملی، لیکن جب وہ گاڑی واپس لینے پہنچے تو وہاں موجود شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے گاڑی خریدی ہے، اور پولیس نے بھی گاڑی واپس دلانے سے معذرت کرلی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک قومی کھلاڑی اس طرح کے دھوکے کا شکار ہوسکتا ہے، تو عام شہریوں کی حفاظت اور انصاف تک رسائی کتنی مشکل ہوگی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے صہیب مقصود سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے واقعے کی فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • کاشف شیخ و دیگر کا منعم ظفرخان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
  • شکیل احمد درانی نے ڈی جی نیب کراچی کا چارج سنبھال لیا
  • اسرائیل جنگ ہار چکا، غزہ و فلسطین کے مجاہدین جیت چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • صہیب مقصود کے ساتھ کروڑوں کا مبینہ فراڈ، حکومت پنجاب کی فوری کارروائی
  • صہیب مقصود کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ، قومی کرکٹر نے انصاف کی اپیل کردی
  • جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم خان کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں
  • مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی حلیم عادل سے بھائی کے انتقال پر تعزیت
  • قومی کرکٹر صہیب مقصود بڑے فراڈ کا شکار بن گئے