وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا سے قومی پرچم اتار دیا گیا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِاعلیٰ نے اپنے سرکاری دفتر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ تحریکِ انصاف کا پرچم نصب کر دیا، جو ریاستی علامتوں کے احترام کے منافی اقدام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ایک طرف فوج کے خلاف بیانات دیتی ہے، دوسری طرف شہداء کے جنازوں میں شریک نہیں ہوتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہے۔‘‘
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا یہ وفاق پر حملہ کریں گے؟ کیا حب الوطنی اپنی سیاسی پسند و ناپسند سے مشروط ہے؟‘
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ وطن سے محبت اور ریاستی اداروں کا احترام کسی سیاسی جماعت کی مرضی یا مفاد پر منحصر نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ ہر پاکستانی کا بنیادی اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق خواجہ آصف کا یہ بیان وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کی ایک اور جھلک ہے، جس نے مرکز اور صوبے کے تعلقات کو مزید تناؤ کا شکار بنا دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، فیصل واوڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ اُن کا حق تھا جو انہیں ملا۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کل آپ کو مشورہ دیا تھا، آج آپ کو فائدہ ہوگیا، دو قدم پیچھے، ایک قدم آگے، یہی سیاسی راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بَلوا نہ کرکے مثبت قدم اُٹھایا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بہنوں کی ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا، سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ذمے داری ہے کہ شہید افسر کے اہل خانہ کی داد رسی کریں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا شہدا کو عزت و تکریم بخشیں، بتائیں اپنوں کےلیے ہم نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا؟
متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ مستقبل انتظار نہیں کرتا اسے تخلیق کیا جاتا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قومی دن پر مبارکباد
مزید :