زمین پر ہر سال 57 نئے’’سپرہاٹ‘‘ دن شامل ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث زمین پر ہر سال اوسطاً 57 مزید انتہائی گرم دن شامل ہوں گے۔ یہ تحقیق ورلڈ ویدر ایٹری بیوشن اور امریکی ادارے کلائمٹ سینٹرل نے مشترکہ طور پر کی ہے۔
مطالعے کے مطابق ’’سپرہاٹ‘‘ دن وہ ہوتے ہیں جو سال کے 90 فیصد دنوں سے زیادہ گرم ہوں۔ 1991 سے 2020 کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے اثرات سے ایسے دنوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اگرچہ پیرس معاہدے کے بعد عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار کچھ کم ہوئی ہے، لیکن موجودہ رجحان برقرار رہا تو 2100 تک ہر سال مزید 57 سپرہاٹ دن دنیا کا حصہ بن جائیں گے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر پیرس معاہدہ نہ ہوتا تو دنیا 4 ڈگری درجہ حرارت اضافے کی طرف بڑھ رہی تھی، جس سے ہر سال 114 اضافی گرم دن پیدا ہوتے۔ ماہرین کے مطابق موجودہ 2.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہر سال
پڑھیں:
بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید سرد لہر کا راج ہے، صوبے بھر میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلعہ سیف اللہ (قلات) صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج دن بھر سرد اور خشک موسم رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
دریں اثناء ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے، البتہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اسموگ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح ملک کے بڑے شہروں اسلام آباد 5، لاہور 10، کراچی 14، پشاور 7، کوئٹہ منفی 2، گلگت منفی 5، مری اور مظفرآباد 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔