آسٹریلوی سوئمر کا غیر متوقع طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا: چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ سوئمر ایریارن ٹٹمس نے صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریارن ٹٹمس نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 18 سالہ تیراکی کے کیریئر کا اختتام کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ تیراکی سے محبت کی، لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ اس سے آگے کی زندگی دیکھنا شروع کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ کینسر کا خوف ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا۔ رواں سال پیرس اولمپکس سے قبل انہوں نے کینسر کے ٹیومر کو ہٹانے کے لیے سرجری بھی کروائی تھی۔
ایریارن ٹٹمس نے 1964 کے بعد پہلی آسٹریلوی تیراک کے طور پر تاریخ رقم کی، جنہوں نے ایک ہی ایونٹ میں لگاتار دو مرتبہ اولمپک طلائی تمغہ جیتا۔ پیرس اولمپکس میں انہوں نے 400 میٹر فری اسٹائل میں دو سابق عالمی ریکارڈ ہولڈرز کو شکست دے کر سونا حاصل کیا۔
اپنے کیریئر کے دوران ٹٹمس نے ٹوکیو اور پیرس گیمز میں مجموعی طور پر آٹھ اولمپک تمغے جیتے اور وہ 200 اور 400 میٹر فری اسٹائل ایونٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر بھی رہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
جرمن خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ کا اعلان، روس یورپ کیلیے خطرہ، انٹیلی جنس چیف کا انتباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن: جرمنی کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس BND (Bundesnachrichtendienst) کے نئے سربراہ مارٹن یاگر کاکہنا ہے کہ ایجنسی کو روس کی بڑھتی ہوئی جارحانہ پالیسیوں اور سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ فعال، خطرہ مول لینے والی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ خفیہ ادارہ بنایا جائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پارلیمان کی ایک عوامی کمیٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مارٹن یاگر نے کہا کہ جرمنی اور یورپ کو روس کی جانب سے ممکنہ مزید بگاڑ کے لیے تیار رہنا ہوگا ، روس اس وقت بھی یورپی ممالک کے خلاف سائبر حملوں، تخریبی کارروائیوں، جعلی معلومات پھیلانے اور جاسوسی جیسے اقدامات کے ذریعے “ایک ہائبرڈ جنگ میں مصروف ہے۔
مارٹن یاگر نے کہا کہ ہم مخصوص اور مربوط انداز میں زیادہ خطرات مول لیں گے تاکہ ایسی معلومات حاصل کی جا سکیں جو ہمارے مخالفین کے منصوبوں کو ظاہر کریں اور ان کی کمزوریاں بے نقاب کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ BND کو اپنے یورپی اور بین الاقوامی اتحادی اداروں کے ساتھ بہتر تعاون کے قابل بنانا ناگزیر ہے، روس یورپ میں سرد امن کی کیفیت کو کسی بھی وقت کھلی محاذ آرائی میں بدل سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ روس اپنی حقیقی نیتوں کو چھپاتا ہے مگر مسلسل ہماری حدود کو آزما رہا ہے۔ ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ کوئی بڑا حملہ 2029 سے پہلے نہیں ہوگا — ہم پہلے ہی روسی دباؤ میں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مقصد نیٹو کو کمزور کرنا، یورپی جمہوریتوں کو غیر مستحکم کرنا اور معاشروں میں خوف و مایوسی پیدا کرکے یورپ کو اپنے اثر میں لانا ہے، ماسکو یورپ کو اقتصادی انحصار میں جکڑنے اور اپنے اثر و رسوخ کو مغرب تک بڑھانے کی کوششوں میں کسی فوجی تصادم سے بھی گریز نہیں کرے گا۔