کراچی:

پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس اور ملزمان  کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ صاحب خان اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی اور پولیس نے گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

ادھر گلشن اقبال بلاک 5 میں پولیس کو گھر میں ڈاکوؤں کے داخل ہونے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے گھر کا محاصرہ کیا اور اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا ساتھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے دو ساتھی کرولا گاڑی میں فرار ہوگئے، پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ گرفتار اور ہلاک ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس کے

پڑھیں:

لاہور میں سی سی ڈی کے مقابلے، 4منشیات فروش ہلاک

لاہور کے مختلف مقامات پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 4 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہاکہ مبینہ پولیس مقابلے نشتر اور کاہنہ کے علاقے میں ہوئے۔ پولیس نے کہاکہ چاروں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،  ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں سی سی ڈی کے مقابلے، 4منشیات فروش ہلاک
  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
  • کراچی؛ غریب آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • پشاور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا زیر حراست فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری
  • پشاور: 10 سالہ بھتیجی سے زیادتی اور قتل کا الزام، ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 منشیات فروش ہلاک
  • کراچی؛ مومن آباد پولیس کا ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلہ، 4 ڈاکو گرفتار،  اسلحہ و مال مسروقہ برآمد
  • پشاور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک