بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔بالاج قتل کیس کے لیے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گناہ گار لکھا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بالاج قتل کیس
پڑھیں:
اسلام آباد: سالے کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سالے کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے قتل میں ملوث ملزم ندیم بیگ کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے تھانہ کرپا کی حدود میں مقتول شہزاد کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم ندیم بیگ کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔