کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔ مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلوگوشت برآمدکیا اور چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مردارگوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو دیتےتھے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش تاحال جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مردہ مرغیوں
پڑھیں:
راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی، ایک ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار
اسلام آباد:تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی اور بال کاٹنے کے معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا بقیہ کی تلاش جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد چار مرکزی ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد انیس عرف درانی کو کئی روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم واردات کے بعد خیبرپختون خوا فرار ہوگیا تھا۔
یہ پڑھیں : ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی وجہ سامنے آ گئی؛ سالگرہ کی تقریب میں کیا ہوا تھا؟
ذرائع کے مطابق دیگر تین ملزمان اور ثنا نامی لڑکی کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔