کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔ مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  80 کلوگوشت برآمدکیا اور  چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مردارگوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو دیتےتھے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش تاحال جاری ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مردہ مرغیوں

پڑھیں:

کراچی میں پولیو ورکرز پر تشدد، چار ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

کراچی:

ایف بی ایریا بلاک 14 گوہر آباد میں پولیو ورکرز پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ گھر گھر جاکر پولیو مہم چلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جوہرآباد میں مقدمہ نمبر 423/2025 درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ پولیو ٹیم کے اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔
حکام کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
  • کراچی میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی بڑے پیمانے پر سپلائی کا انکشاف
  • ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز میں مردہ مرغیوں کے گوشت کا اسکینڈل
  • کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف
  • میرپورخاص، 19 سالہ نیہا قتل کیس، والدہ سمیت چار ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم بنا دی
  • کراچی میں پولیو ورکرز پر تشدد، چار ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی پولیس کی کارروائیاں، 50 ملزمان گرفتار
  • لندن میں گزشتہ برس 80 ہزار موبائل چوری ہونے کا انکشاف