پشاور(نیوز ڈیسک)دیر لوئر میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی فائرنگ سے 2 بھائی اور 2 بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق لغڑئی میدان میں دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کی۔

دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

’پاکستان میں پلے بڑھے یہاں رزق کمایا‘، گرفتار افغان دہشتگرد کا بیان سامنے آگیا

دہشتگرد کے مطابق 2025 میں سرہ درگہ میں میری  طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی، اس نے مجھے جہاد کی طرف دعوت دی اور فدائی کرنے کا کہا، کمانڈر ارمانی نے فوجی قلعہ پر فدائی کرنے کی غرض سے ریکی کرائی لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم فوجی قلعہ پر فدائی حملہ نہیں کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے علاقہ تلہ گنگ سے گرفتار کیے جانے والے افغان دہشتگرد کا بیان سامنے آگیا۔ افغان شناخت یافتہ دہشتگرد نے ویڈیو بیان میں اپنا نام قاسم عرف حسن بتایا اور کہا کہ ’میری قوم دلوذی اور میں افغانستان گردیزولایت کا رہنے والا ہوں، 10 سال پہلے افغانستان سے لکی مروت پاکستان میں آئے، یہی پلے بڑھے، رزق کمایا اور یہاں کے لوگوں سے  پیار ملا‘۔ دہشتگرد کے مطابق 2025 میں سرہ درگہ میں میری  طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی، اس نے مجھے جہاد کی طرف دعوت دی اور فدائی کرنے کا کہا، کمانڈر ارمانی نے فوجی قلعہ پر فدائی کرنے کی غرض سے ریکی کرائی لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم فوجی قلعہ پر فدائی حملہ نہیں کر سکے۔

دہشتگرد نے مزید بتایا کہ کمانڈر ارمانی کے مشورے پر میں تنظیم میں واپس چلا گیا، اس نے مجھے تنظیم میں نئے لوگ تلاش کرنے کیلئے کہا، میں نے 5 بندے اس کے حوالے کیے اور فی بندہ مجھے 10 ہزار روپے ملے، ستمبر میں پنجاب چلا گیا، پنجاب جانے کا مقصد لڑکے تلاش کرنا اور تنظیم میں شامل کرنا تھا لیکن پنجاب میں کچھ دن گزارنے کے بعد مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائی، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
  • کراچی؛ غریب آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • بنوں میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار شہید
  • بنوں: گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی
  • اسسٹنٹ کمشنر  کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ‘ سپاہی شہید‘5اہلکار زخمی
  • کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے
  • ’پاکستان میں پلے بڑھے یہاں رزق کمایا‘، گرفتار افغان دہشتگرد کا بیان سامنے آگیا