Express News:
2025-10-22@20:29:40 GMT

شکار پور کچے کے خطرناک 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

SHIKARPUR:

سندھ کے ضلع شکار پور میں کچے کے خطرناک 72 ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکار پور میں ہتھیار ڈالنے والے 72 خطرناک ڈاکوؤں میں بیلو تیغانی، بڈانی اور دیگر گینگز کے ارکان شامل ہیں، جنہوں نے اپنا تمام اسلحہ بھی جمع کرادیا۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے پالیسی دی کہ کچے میں امن قائم ہونا چاہیے، ہر کوئی چاہتا ہے خطے میں امن ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے بچوں کے ساتھ سکون کی زندگی گزارے، یہ پالیسی ایک سال قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سکھر میں پالیسی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ حکومتی سطح پر ایک پالیسی بنائیں تاکہ اس علاقے میں امن ہو۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب یونیورسٹی کا ملازم کچے کے ڈاکوؤں کے ہنی ٹریپ کا شکار

لاہور:

کچے کے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کے سرکاری ملازم کو اغوا کرلیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازم کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کرلیا ہے اور بعد ازاں اغوا کاروں نے مغوی کی بازیابی کے لیے اہل خانہ سے 70 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حافظ ذاکر حسین کے اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے محمد عبداللہ شکوری کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ لائیبریرین حافظ ذاکر حسین شکوری کو چند روز قبل گارڈن ٹاؤن کے علاقے سے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اغوا کاروں نے مغوی کو تشدد کر کے ویڈیو بنا کر گھر والوں سے تاوان مانگا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب یونیورسٹی کا ملازم کچے کے ڈاکوؤں کے ہنی ٹریپ کا شکار
  • کچے کا تاریخی دن، ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
  • شکارپور میں امن کی بحال، 71 ڈاکوؤں کا سرینڈر، 209 ہتھیار پولیس کے حوالے
  • کچے کے علاقے میں 72 ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
  • کچے کے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • کچے کے 65 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • کچے کا تاریخی دن، ڈاکو آج غیر مشروط ہتھیار ڈال رہے ہیں، تیاریاں مکمل
  • کچے کے علاقے میں تبدیلی، بدنام زمانہ ڈاکوؤں ہتھیار ڈالنے پر امادہ
  • ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی، سندھ میں کچےکےڈاکوؤں کےلیے سرینڈر پالیسی جاری