پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ صوبائی ویر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو حسن مرتضیٰ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔ لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حسن مرتضیٰ اپنی قیادت کے خلاف سازش کررہے ہیں؟ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ان کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں آپ جیسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگوں کو ان کی جماعت اقتدار میں بیٹھی اچھی نہیں لگ رہی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی تحریک انصاف کا ملک دشمن ایجنڈہ بے نقاب کر دیا-
تفصیلات کے مطابق عظمٰی زاہد بخاری نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے- ذہنی مفلوج بانی تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے لیے ہمارے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سلار پر فضول گوئی دراصل بانی تحریک انصاف کے ذہنی و اخلاقی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے- پاکستان کے خلاف کام کرنے والے یہ چند چہرے ریاستی استحکام کیلئے واضح خطرہ ہیں۔ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ یہ سب دشمن کا ایجنڈا ہے جسے قوم نے روند دیا- پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہر بیانیہ، ہر سازش، ہر کردار ریاست کے فولادی عزم کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگا۔