آزاد کشمیر سیاسی منظرنامہ بڑی تبدیلی کے دہانے پر، فریال تالپور کی اسلام آباد بیٹھک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد:۔ آزاد کشمیر کا سیاسی منظرنامہ بڑی تبدیلی کے دہانے پر ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے حکومت کی تبدیلی کے لیے پاور شو کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر فریال تالپور اہم سیاسی ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد پہنچ رہی ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں پارٹی رہنما اور اراکین اسمبلی سرگرم ہو چکے ہیں۔
باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 27 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، جس میں تین مختلف سیاسی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان بھی شامل ہیں۔ ان میں بیرسٹر گروپ کے 6، مہاجرین سیٹوں سے 3 اور فارورڈ بلاک کے 4 ارکان کی شمولیت کی اطلاعات ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کی آمد پر تمام حمایتی اراکین اسمبلی کی ایک اجتماعی ملاقات کا بھی امکان ہے، جس کے بعد آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ممکنہ اقدام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عددی اکثریت کے قریب پہنچ چکی ہے اور بہت جلد آزاد کشمیر میں ایک بڑا سیاسی سرپرائز سامنے آئے گا۔ اگر نمبرز مکمل ہو جاتے ہیں تو روایتی پارلیمانی عمل کے تحت صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کو قائد ایوان کے لیے نامزد کیا جانا متوقع ہے۔
فریال تالپور موجودہ سیاسی پوزیشن پر حتمی رپورٹ پارٹی قیادت، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو پیش کریں گی، جس کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں جاری سیاسی سرگرمیوں نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے، اور سیاسی صورتحال ہر لمحہ نئے رخ اختیار کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فریال تالپور پیپلز پارٹی
پڑھیں:
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-08-31