مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے اعلان کیا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا اس کو پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے، ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر کے مختلف گروپس سے نئی حکومت سازی بارے مذاکرات کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےمختلف گروپس سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رواں ہفتے اسلام آباد جائیں گی، پیپلز پارٹی قیادت آزاد کشمیر کے مختلف گروپس کے ساتھ مجوزہ نئی حکومت سازی کے فارمولے پر بات کرے گی، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی ارکان کا بھی اجلاس ہو گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کر چکی ہے، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کے لیے انتخاب کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ پیپلز پارٹی اعلیٰ قیادت، نواز لیگ کے ساتھ آزاد کشمیر اسمبلی کی مدت، الیکشن اور دیگر آئینی امور پر بات چیت کریں گے۔