حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی پی رہنما حسن مرتضی کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حسن مرتضی کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں، کیا حسن مرتضی اپنی قیادت کے خلاف سازش کررہے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے جن کے کنٹرول میں آپ جیسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں، ایک طرف جمہوریت جمہوریت کھیلتے دوسری طرف ہماری لیڈرشپ پر کیچڑ اچھالتے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت کو حسن مرتضی کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگوں کو ان کی جماعت اقتدار میں بیٹھی اچھی نہیں لگ رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ ایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حسن مرتضی کے اور بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کے بیان پر
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سے رابطے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی
کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان پیپلز پارٹی سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو پوری ہو رہی ہے، کل الیکشن کمیشن نے جی بی حکومت کے تمام مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صاف، شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔ موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد قائم ہونے والی نگرانی حکومت 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کی پابند ہے تاہم سخت موسمی حالات کے تناظر میں گلگت بلتستان کا آئندہ الیکشن دو ماہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے سال مئی میں جی بی کے عام انتخابات ہوں گے۔