نشست کے شرکا نے حجت الاسلام شیخ اکمل طاہری کے علاوہ شنگوگلتری ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست اعلی اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے وکیل حجت الاسلام شیخ ذاکر مدبر کی بھی دلی قدردانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شنگوگلتری ویلفیئر آرگنائزیشن، قم المقدسہ کی جانب سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کے مہمانِ خاص شنگوگلتری ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب سرپرستِ اعلیٰ حجت الاسلام شیخ اکمل طاہری (حال مقیمِ تنزانیہ) تھے۔ نشست کا آغاز حافظ آصف نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ اس کے بعد شیخ اکمل طاہری نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے درس میں طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان کی معنوی اور اخلاقی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ علم اور روحانیت کا حسین امتزاج ہی ایک کامل انسان اور کامیاب معاشرے کی تعمیر کی بنیاد ہے۔   درس کے بعد ہونے والی گفتگو میں انہوں نے گلتری بلتستان کے پسماندہ علاقے اور وہاں کی محروم عوام کے حوالے سے اپنا دلی درد اور احساسِ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شنگوگلتری ویلفیئر آرگنائزیشن کے اہداف و مقاصد کو تفصیل سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد و محور علاقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنا اور گلتری کے باشندوں کو ایک باعزت اور باوقار قوم کے طور پر متعارف کرانا ہے۔ نشست میں موجود تمام برادران نے ان کے عظیم مشن اور ویلفیئر آرگنائزیشن کے بارے میں اپنے دلی تاثرات کا اظہار کیا۔ نشست کے شرکا نے حجت الاسلام شیخ اکمل طاہری کے علاوہ شنگوگلتری ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست اعلی اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے وکیل حجت الاسلام شیخ ذاکر مدبر کی بھی دلی قدردانی کی۔ اس موقع پر باہمی مشاورت سے برادر شیخ اکبر بوتراب کو شنگوگلتری ویلفیئر آرگنائزیشن کا صدر نامزد کیا گیا، جبکہ دیگر برادران نے نئی قیادت کے ساتھ تعاون کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔4

حاضرین محفل نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حجت الاسلام شیخ اکمل طاہری اس پسماندہ خطے کے لیے خدا کی جانب سے ایک عظیم نعمت ہیں، ان کا عزم ہے کہ وہ گلتری کے نوجوانوں کو علم و ہنر کے زیور سے آراستہ دیکھیں اور اس علاقے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر کے اسے ایک باعزت مقام پر پہنچائیں، ان کا یہ جذبہ محض مجالس و محافل تک محدود نہیں، بلکہ عملی میدان میں بھی نمایاں اور ٹھوس اقدامات کی صورت میں جلوہ گر نظر آتا ہے۔  

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی