عظمیٰ بخاری کا ردعمل: حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو معافی مانگنی چاہیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیرذمہ دارانہ بیان پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، خاص طور پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کیا پیپلز پارٹی خود حسن مرتضیٰ کے بیان پر نوٹس لے گی یا ہم سخت جواب دینے پر مجبور ہوں؟ اُنہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں حسن مرتضیٰ اپنی ہی قیادت کے خلاف سازش تو نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا، “ایک طرف جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں اور دوسری طرف ہماری قیادت پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔ اگر پارٹی قیادت کے کنٹرول میں ان جیسے ہارے ہوئے لوگ نہیں تو سوال تو اٹھیں گے۔”
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو چاہیے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور اشتعال انگیز بیانات پر واضح مؤقف اختیار کرے، ورنہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ان کے مطابق، پیپلز پارٹی کے وہ رہنما جو پنجاب سے ہار چکے ہیں، شاید اب یہ بھی برداشت نہیں کر پا رہے کہ پنجاب میں کوئی اور جماعت مؤثر اور فعال حکومت چلا رہی ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ اپنی سیاسی صفوں کو سنبھالے اور دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گھر کو درست کرے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-08-31