اہم رہنمانے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: ملتان کی یونین کونسل متی تل کے چیئرمین غلام دستگیر اٹھنگل نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
ن لیگی رہنما احمد حسین ڈیہڑ نے اپنے بھائیوں کو ملک غلام دستگیر سے رابطے کیلئے بھیجا،سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن اور شوکت بوسن نے ملک غلام دستگیر سے ملاقات کی۔
بوسن برادران نے ملک غلام دستگیر کو اپنے گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
ملک غلام دستگیر اٹھنگل نے کہا کہ سیاسی فیصلے میں جلدی نہیں کروں گا۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
2026 میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: فیصل ممتاز راٹھور
مظفر آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 2026ء میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جلسے سے خطاب میں کہا پیپلزپارٹی نے مشکل ترین وقت میں آزاد کشمیر میں اقتدار سنبھالا، عام آدمی کا اعتماد پیپلز پارٹی پر ہے، آزاد کشمیر میں عوامی راج قائم ہو چکا، ریاستی معاملات کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو کابینہ کی منظوری سے دوبارہ فعال کر دیا گیا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا باغ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے باغ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔