گھوٹکی، وکیل کی بیٹی اغوا، مقدمہ پی پی رہنما کیخلاف درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کا اغوا، مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے کوئی واسطہ نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی بیٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وہ جماعت نہیں جو ہر روز اتحاد توڑنے کی بات کرے، ندیم افضل چن
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف عوامی مفاد اور اپنے لیے عزت مانگتے ہیں، یہ وہ جماعت نہیں جو ہر روز اتحاد توڑنے کی بات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مزید مشاورت کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذمہ دارانہ سیاست کی ہے اور کبھی اتحاد توڑنے کی روش اختیار نہیں کی۔ ’ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ حکومتی پالیسیوں پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیا جائے۔ جب حکومت کو ضرورت پیش آئی تو بلاول بھٹو کو قیادت کے طور پر آگے بھیجا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ وہی جذبہ قائم رہے۔‘
ندیم افضل چن نے واضح کیاکہ پیپلز پارٹی کسی وزارت یا عہدے کی طلبگار نہیں، بلکہ صرف ملکی مفاد میں کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر بحران میں حکومت کا ساتھ دیا اور توقع رکھتی ہے کہ حکومت بھی تمام معاملات میں اسے اعتماد میں لے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حالیہ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
انہوں نے تجویز دی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر پنجاب میں بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے تاکہ جمہوری نظام مضبوط ہو اور عوامی نمائندگی نچلی سطح تک پہنچ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد سیاسی کشیدگی ندیم افضل چن وی نیوز