پی پی انتقام نہیں لیتی، بہتری کی مہلت دیتی ہے، حسن مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے مہلت دیتی ہے۔
صحافی نے حسن مرتضیٰ سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اُن کی مبینہ بدتمیزی کے معاملے پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟
انہوں نے جواب دیا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے لاشعور میں ہے، ہم اسے محسوس بھی نہیں کرتے، پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے مہلت دیتی ہے۔
حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل کیا جاسکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے جلدی بازی کے بجائے مزید بہتری کی کوشش کا فیصلہ کیا۔
اس دوران پی پی رہنما نے پنجاب حکومت پر سیلاب میں غلط اعداد وشمار بتانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ اتنی کشتیوں میں لاکھوں لوگ ایک ہفتے میں ریسکیو نہیں کیے جاسکتے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زرداری
یوم ثقافت پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم ثقافتِ سندھ کے موقع پر سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے، جس کی دانائی، سخاوت اور انسان دوستی نسل در نسل دلوں کو روشن کرتی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر وفاقی اکائی کی ثقافتی شناخت کے تحفظ، احترام اور جشن کے پختہ عزم کو دہراتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی ثقافتی ترقی کو فروغ دینے، درخشاں روایات کے تسلسل اور اس امر کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی کہ ثقافتی وقار اور قومی ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔