data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) حکومت پاکستان نے بڑا اقتصادی فیصلہ کرتے ہوئے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکانزم 2023ء نافذ کر دیا۔ افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پالیسی کے تحت بغیر کرنسی کے مال کے بدلے مال کی تجارت ممکن ہے۔وفاقی حکومت نے بارٹر ٹریڈ میکانزم میں اہم ترامیم بھی جاری کر دیں، بارٹر ٹریڈ اب صرف افغانستان، ایران اور روس تک محدود کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2 ممالک کے درمیان سامان کے تبادلے کو باضابطہ قانونی شکل دے دی گئی، ‘‘کنسورشیم’’ کے تحت اب ایک سے زاید پاکستانی کمپنیاں مشترکہ معاہدہ کرسکیں گی،انفرادی افراد کو بھی بارٹر ٹریڈ کی اجازت دے دی گئی، ایس آر او کے مطابق وزرات خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی پابندی یافتہ کمپنیوں سے تجارت نہیں ہو گی، پاکستانی کمپنیاں غیر پابندی یافتہ غیر ملکی پارٹنرز کی تحریری ضمانت دیں گی۔کسٹمز حکام کو بارٹر ٹریڈ کی مکمل نگرانی کا اختیار مل گیا، ایف بی آر سہ ماہی بنیاد پر وزارتِ تجارت کو رپورٹ پیش کرے گا، تجارتی توازن برقرار نہ رکھنے پر اجازت نامہ منسوخ کیا جا سکے گا۔کنسورشیم میں شامل تمام کمپنیاں کسی خلاف ورزی کی مشترکہ ذمے دار ہوں گی، حکومت نے بارٹر ٹریڈ نظام میں شفافیت اور نگرانی کو مزید سخت کر دیا، نئی پالیسی سے پاکستان کی افغانستان، ایران اور روس سے تجارت میں اضافہ متوقع ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بارٹر ٹریڈ کے مطابق

پڑھیں:

ایران: پاسداران انقلاب کی خلیج میں مشقوں کے دوران امریکی جہاز کو وارننگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایرانی پاسدران انقلاب نے گزشتہ روز خلیج میں شروع ہونے والی جنگی مشقوں کے سلسلے میں امریکی جہاز کو خبردار کیا ہے، یہ معاملہ حالیہ ایرانی جنگ کے پانچ ماہ بعد سامنے آیا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بحری مشقیں جون کی جنگ کے بعد ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کا حصہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹی وی نے ان مشقوں کو ایرانی پاسدران انقلاب کی قربانی اور مزاحمتی جذبے کا مظہر قرار دیا ہے۔

خطے میں موجود امریکی جہازوں کو انتباہ جاری کر کے پاسداران بحریہ نے سخت پیغام دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیغامات کا مواد فوری طور پر تفصیل کے ساتھ سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ خلیج میں امریکی افواج نے بھی کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں ایران کو ایک بارہ روزہ جنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شروع میں یہ جنگ اسرائیل نے چھیڑی مگر بعد ازاں امریکی بمبار طیارے بھی اس جنگ میں شامل ہوگئے تھے اور ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

12 دن بعد جنگ بندی نافذ ہوگئی تھی، جنگ کے دوران ایرانی پاسداران کے سینیئر کمانڈروں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ ایرانی میزائل سسٹم نے بھی بھرپور طاقت کے ساتھ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • ایران، پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی والوں کو امن خراب  کرنے نہیں دیں گے، عطا اللہ تارڑ
  • ایران: پاسداران انقلاب کی خلیج میں مشقوں کے دوران امریکی جہاز کو وارننگ
  • پاکستان، ایشیائی بینک میں3 اہم معاہدوں پردستخط، ترجمان اقتصادی امور
  • پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
  • ایران اور پاکستان کے درمیان اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے  پر اتفاق
  • برطانوی یونیورسٹیوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبا کے داخلوں پر پابندی، سخت پالیسی نافذ
  • افغان حکومت پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، پاکستان اور کرغزستان کا اتفاق
  • پاکستان کا دو ماہ بعد اقوام متحدہ کی امداد کے لیے افغانستان کی سرحد کھولنے کا فیصلہ
  • حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی