رواں برس ملک میں شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محکمہ موسمیات نے رواں سال موسمِ سرما کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بار ملک میں سردی کی شدت معمول سے کم رہے گی۔ محکمہ کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری کے دوران درجہ حرارت اوسط سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے، خصوصاً شمالی علاقوں میں بھی موسم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نسبتاً گرم رہنے کی توقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سال موسمِ سرما میں بارشوں کی شرح معمول سے کم رہے گی، جس کے باعث ملک کے کئی حصوں میں خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخر میں بارش کا ایک سلسلہ متوقع ہے جو وقتی طور پر موسم میں ٹھنڈک لا سکتا ہے، تاہم مجموعی طور پر بارشیں کم ہونے سے فضا میں آلودگی برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں میں کمی کے نتیجے میں پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فضائی معیار مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انجم نذیر نے مزید بتایا کہ بحیرہ عرب میں ایک ڈپریشن موجود ہے جو کراچی سے تقریباً 1800 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم اس کے پاکستان کے ساحلی علاقوں پر کسی قسم کے اثرات متوقع نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں، مڈغاسکر کے قریب موجود ایک سمندری طوفان نے بحیرہ عرب کے نظام پر اثر ڈالا ہے، جس کی وجہ سے موجودہ ڈپریشن میں شدت آنے کا امکان کم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں سال 26-2025 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی پر سبسڈی کے خاتمے اور ٹیرف کے معمول پر آنے سے دباؤ بڑھے گا، علاقائی کشیدگی بھی خطے کی معاشی ترقی کو متاثر کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی شرح نمو سے متعلق اعداد و شمارآئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی میں سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ ہے، پاکستان میں سیلاب کے ان منفی اثرات کی شدت تاحال غیر یقینی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ سال 25-2024 میں پاکستان میں ترسیلات زر اور کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی۔