data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے زرعی اور صنعتی شعبوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا طویل مدتی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام معیشت کے دو بڑے ستون  صنعت اور زراعت  کو سہارا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن نے 3 سالہ ریلیف پیکیج کی ابتدائی منظوری حاصل کرلی ہے، جس کے تحت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔

اس پیکیج کے نفاذ کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 23 روپے 50 پیسے تک مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جو اس وقت کے نرخوں سے واضح طور پر کم ہے۔ فی الحال زرعی صارفین 38 روپے فی یونٹ جب کہ صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ تک ادائیگی کر رہے ہیں، جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ اور برآمدی مسابقت میں کمی واقع ہو رہی تھی۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو بھی رعایت دی جائے گی اور ان کے لیے نرخ 22 سے 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ کے درمیان رہیں گے۔

پاور ڈویژن ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دے کر وزیراعظم شہباز شریف کو منظوری کے لیے ارسال کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں اس منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے، جس کے بعد اس پر فوری عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر حکومت واقعی یہ کمی نافذ کرنے میں کامیاب ہوگئی تو یہ نہ صرف کسانوں کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگی بلکہ صنعتی پیداوار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ اس اقدام سے پاکستان کی برآمدی لاگت کم ہو سکتی ہے جب کہ توانائی کے شعبے میں اعتماد بحال ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فی یونٹ کے لیے

پڑھیں:

ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

نیپرا  کا بتانا ہے کہ درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست کی 29 اکتوبر کو سماعت ہوگی، جبکہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ، صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • زرعی و صنعتی واپڈاصارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف؛ بجلی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلیے طویل مدتی ریلیف؛ بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بجلی 37 پیسے یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع
  • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست
  • کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان