اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی 37 پیسے یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ سماعت 29 اکتوبر کو ہو گی۔ فیصلے کا اطلاق  کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں جدید برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ 

علی رامے: موسمی خطرات سے نمٹنے کیلئے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں جدید برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں بجلی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

لاہور میں جی او آر ون (گورنمنٹ آف پاکستان ریزیڈنسی کمپلیکس) کے افسران کی رہائش گاہوں میں بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 1.66 ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

 اس اقدام کا مقصد بارشوں اور دیگر موسمی خطرات کے دوران بجلی کی بندش کو روکنا ہے, پی اینڈ ڈی بورڈ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جدید برقی تنصیبات کی تنصیب اور اپگریڈیشن کی جائے گی۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

یہ منصوبہ جی او آر ون میں زیرِ زمین کیبلنگ، نکاسی آب کے نظام، اور سب سٹیشنز کی اپگریڈیشن پر مرکوز ہوگا، تاکہ کسی بھی موسمی شدت میں بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

اس اپگریڈیشن کے ذریعے موسم کے اثرات کے باوجود افسران کی رہائش گاہوں میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور سسٹم کی کارکردگی بہتر ہو گی۔

یہ اقدام نہ صرف سسٹم کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ لاہور میں رہائشی علاقے میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گا، جو کسی بھی قدرتی آفات یا موسم کی شدت کے دوران اہمیت رکھتا ہے۔

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

متعلقہ مضامین

  • ’اربوں روپے وصول کرنے کے بعد کے ایم سی اور واٹرکارپوریشن کے پاس گٹر کے ڈھکن کے پیسے نہیں ہیں‘
  • 4 ارب میونسپل ٹیکس بجلی بلوں میں وصول کیے، گٹر پر ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن
  • ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت کر دی
  • آر ایل این جی صارفین کیلئے بڑا ریلیف، حکومت نے بھاری بلوں کی پالیسی تبدیل کردی
  • ہری پور: ضلعی انتظامیہ کی افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت
  • دوران زچگی انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی
  • امریکہ نے غیرملکی ملازمین کیلئے ویزہ شرائط میں مزید سختی کردی، رائٹرز
  • سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں جدید برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ 
  • ٹریفک قوانین میں سختی، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
  • امریکی صدر کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم