محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
تحریک انصاف نے سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں باضابطہ طور پر درخواست جمع کرا دی
پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی نے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے
رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں، تاہم ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے، جس کے بعد تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے 74 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باضابطہ درخواست جمع کروا دی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کی درخواست قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، درخواست سپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری قومی اسمبلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے سپیشل سیکرٹری مشتاق احمد کو جمع کروائی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ درخواست اسد قیصر سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان ، ملک عامر ڈوگر چیف وہیپ پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی، حسین احمد یوسفزئی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اور خالد یوسف چوہدری وکیل بانی چیٔرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمع کروائی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی جمع کروائی
پڑھیں:
محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنا دینا چاہیے، پیپلز پارٹی نے حمایت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی کے رہنما شہرام خان تراکئی نے شرکت کی۔
ناصر حسین شاہ نے دوران گفتگو محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اکثریت جسے بھی اپنا لیڈر نامزد کرے، اسے قائد حزب اختلاف بنا دینا چاہیے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کروائی جانی چاہیے۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو وہاں کے حالات کی وجہ سے بہتر گاڑیاں چاہئیں، یہ مسئلہ حل کیا جانا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عالمی امداد کے بغیر سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔