محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔
بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں۔
ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے۔
جس کے بعد تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے 74 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باضابطہ درخواست جمع کروا دی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کی درخواست قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ درخواست سپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری قومی اسمبلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسپیشل سیکرٹری مشتاق احمد کو جمع کروائی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ درخواست اسد قیصر سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان ، ملک عامر ڈوگر چیف وہیپ پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی، حسین احمد یوسفزئی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اور خالد یوسف چودھری وکیل بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمع کروائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی درخواست اچکزئی کی
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز