وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءکا تحریک انصاف کو انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتجاج کےلیے نومبر میں اسلا م آباد آئے گی تو جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا،پی ٹی آئی کےلیے اس بار اٹک پل کراس کرنا بھی مشکل ہو۔
انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اگر احتجاج کےلیے نومبر میں اسلا م آباد آئے گی تو جواب سخت ہوگا، میرا خیال ہے کہ یہ اسلام آباد نہیں آسکیں گے اور انہیں ڈی چوک تک پہنچنے نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے کےلیے طاقت کا استعمال ہوگا، آنسو گیس ،لاٹھی چارج ہی نہیں مﺅثررکاوٹیں بھی کھڑی کی جائیں گی، دو تین جگہیں ایسی ہیں اگر ان کو بند کردیا گیا تو ان کا اسلام آباد داخل ممکن نہیں ہوگا۔
حکومت ایسا طریقہ کار اپنائے گی جو شافی ہوگا، اس بار اٹک پل کراس کرنا بھی مشکل ہوگا۔لیکن بانی پی ٹی آئی تو انتظار کررہے کہ ملک میں انارکی اور افراتفری ، انتشار پھیلے۔
کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں سے آجائیں گے لیکن پنجاب میں روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ آئیں میثاق معیشت کرتے ہیں، ان کو چاہیے وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ جائیں۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
9 مئی فسادات، تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
9 مئی کے فسادات کے مقدمات میں ملوث سیاسی رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری اور شبلی فراز کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوذب بھی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔ شیخ رشید، طاہر صادق، راجہ بشارت اور واثق قیوم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو 132 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، جس پر منظوری دے دی گئی ہے۔