پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیدیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں۔ یہ استعفے اسپیکر کو موصول ہو گئے ہیں، تاہم تاحال کسی بھی رکن کا استعفی منظور نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کچھ اراکین نے استعفے بیرون ملک سے بھی واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے ہیں، جبکہ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کے باوجود زیادہ تر چیئرمین اب بھی سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔

صرف دو چیئرمین، حافظ فرحت اور اویس ورک، نے مستعفی ہونے کے بعد اپنی گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔اس صورتحال نے اسمبلی میں ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے کیونکہ استعفے دینے کے باوجود زیادہ تر اراکین سرکاری سہولیات استعمال کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قومی، صوبائی اور سینیٹ میں بیٹھے اپنے تمام اراکینِ اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔عمران خان کی ہدایت پر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکینِ قومی اسمبلی نے اپنا استعفا اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تاحال ان استعفوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جب کہ حکومت کی جانب سے اسپیکر کو سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی کے متعدد اراکین مستعفی ہوگئے تھے۔اپوزیشن کے تمام ارکان کے قائمہ کمیٹوں سے مستعفی ہونے کے بعد پارلیمانی بزنس متاثر ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، وزیر اعظم دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، وزیر اعظم مسلم لیگ ن نے آزاد جموں کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا چیئرمین سی ڈی اے سے صدر آغا خان یونیورسٹی سلیمان شہاب الدین کی ملاقات اپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے، طلال چودھری ملکی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فیلڈ مارشل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹیوں سے اپوزیشن کے تمام پنجاب اسمبلی تمام اراکین اسمبلی میں اراکین نے

پڑھیں:

سینیٹ، ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ہرزہ سرائی پر پابندی عائد

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ریاست اور قومی ہیروز کے خلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی ، اپوزیشن ارکان کو ریاستی اداروں اور قومی ہیروز کے خلاف بات کرنے پر رکنیت کی معطلی سمیت سخت کارروائی کا پیغام بھی دے دیا۔

ایوان کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان نے دوسری رولنگ میں کہا کہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ دارئ ہے۔ مٹھی بھر عناصر ایوان کو یرغمال نہیں بنا سکتے ، ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کو معطل کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کچھ اپوزیشن ارکان مسلسل کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر ریاستی اداروں اور قومی ہیروز کی توہین کر رہے ہیں، مگر اب یہ سلسلہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی چیئرمین نے اعلان کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت انیس سو تہتر کے آئین پر دستخط کرنے والے تمام شخصیات قومی ہیروز ہیں۔ ان کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے دوران سیدال خان ناصر نے دوبارہ سخت لہجے میں رولنگ دہرائی کہ اداروں اور ملک کے خلاف اب ایک لفظ بھی برداشت نہیں ہوگا۔ میری یہ رولنگ قائم رہے گی اور اسی کے مطابق ایوان چلے گا۔اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سینیٹ اجلاس جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر اظہر مغل نے مسلم لیگ نے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا 
  • کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ملتوی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
  • اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر
  • اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اثاثو ں کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • پنجاب اسمبلی: کورم پورا نہ ہونے پر اظہار برہمی، ایک اجلاس پر 5 کروڑ خرچ آتا ہے، کچھ خیال کریں: سپیکر
  • سینیٹ، ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ہرزہ سرائی پر پابندی عائد
  • موٹر وے ایم 4 پر چلتی بس میں آگ لگ گئی، تمام مسافروں کو بچا لیا گیا۔
  • پنجاب اسمبلی میں کمزور اپوزیشن، مریم نواز کو کوئی سنجیدہ چیلنج درپیش نہیں
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، ممبرز کو دو تین روز قبل آگاہ کرنا چاہئے: سپیکر