میٹا کا’’میسنجر ایپ‘‘ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے!
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
میٹا نے ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ کے لیے میسنجر ایپ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے صارفین کو تبدیلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 15 دسمبر 2025 سے میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ بند کر دی جائے گی، اس کے بعد لیپ ٹاپ یا پی سی پر اس ایپ کے ذریعے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔
تاہم، میسنجر کا استعمال مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا۔ صارفین اب بھی ویب براؤزر کے ذریعےfacebook.
میٹا نے پہلے ہی صارفین کو دو ماہ پہلے سے مطلع کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ ایپ بند ہونے سے پہلے متبادل طریقہ اپنانے کے لیے تیار ہو سکیں۔ یہ قدم کمپنی کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم کو مزید سادہ اور مربوط بنانے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وقف رجسٹریشن کیلئے جمعیۃ علماء ہند کا اہم قدم، امید پورٹل ہیلپ ڈیسک کا قیام
جمعیۃ علماء ہند نے علماء کرام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود تمام رجسٹرڈ اوقاف کی تفصیلات امید پورٹل پر فوراً اپ لوڈ کرانے سے متعلق بیداری پیدا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے اس امر پر زور دیا ہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے مطابق جو اوقاف رجسٹرڈ ہیں، ان کی تفصیلات دفعہ 3B کے مطابق "امید" (UMEED) پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے عارضی فیصلے میں بھی اس پر کوئی روک نہیں لگائی ہے لہذا یہ عمل 5 دسمبر 2025ء سے قبل لازمی طور پر مکمل کیا جانا ہے۔ ایسی صورت میں جمعیۃ علماء ہند نے اپنی تمام اکائیوں، دینی و سماجی اداروں، ائمہ مساجد، متولیان اوقاف اور علماء کرام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود تمام رجسٹرڈ اوقاف کی تفصیلات امید پورٹل پر فوراً اپ لوڈ کرانے سے متعلق بیداری پیدا کریں۔
جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ تمام ذمہ داران باہمی تعاون کے لئے وقف ہیلپ ڈیسک برائے امید پورٹل رجسٹریشن قائم کریں۔ بالخصوص مساجد، مدارس و قبرستان، خانقاہ و درگاہ کے متولیان بلاتاخیر لازمی تفصیلات جمع کرکے امید پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔ اگر یہ عمل بروقت مکمل نہ کیا گیا تو اوقاف کی ایسی جائیدادوں کی قانونی حیثیت متاثر ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں مرکز دفتر جمعیۃ علماء ہند (نئی دہلی) میں بھی ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مغربی یوپی میں جلد مزید ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔