Jasarat News:
2025-12-06@20:58:37 GMT

کچے کے علاقے میں 72 ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شکارپور میں سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکوؤں کی سرینڈر پالیسی 2025 کے تحت ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں کچے کے 72 ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تقریب پولیس لائن شکارپور میں ہوئی، جہاں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کا جمع کرایا گیا جدید اسلحہ بھی نمائش کے لیے رکھا گیا، جن میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر خطرناک ہتھیار شامل تھے۔

پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کے سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ ان میں بدنام زمانہ نثار سبزوئی کے خلاف 82 مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ اسی طرح لادو تیغانی پر 93 ایف آئی آرز اور 20 لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا۔ دیگر ڈاکوؤں میں سوکھیو، سونارو، جمعو، ملن، گلزار، غلام حسین اور نور دین تیغانی شامل تھے، جن کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ علاقے میں امن قائم رکھا جائے اور ڈاکوؤں کو پرامن زندگی کا موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ برادریوں کے سربراہوں کے تعاون کے بغیر یہ اقدام ممکن نہیں تھا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، تاہم ان سے کوئی ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ نہیں کی جائے گی۔ حکومت چاہتی ہے کہ وہ پرامن شہری بنیں۔ سندھ حکومت کچے کے لوگوں کو نوکریاں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈز، بچوں کی تعلیم اور بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے بتایا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، تاہم گھوٹکی کے کچے کا علاقہ ابھی کلیئر نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2012 میں شروع ہونے والی ہنی ٹریپ کارروائیاں اب تک جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے: شرجیل انعام میمن

---فائل فوٹو 

سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ہر بڑی سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، ووٹر چاہے جس کا بھی ہو، ہر علاقے میں بس چلائیں گے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اگلے ماہ نئی بسوں کا فلیٹ لا رہے ہیں، کوشش ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی ہر بڑی روڈ پر پیپلز بس سروس چلے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 50 ای وی بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں، مزید 500 ای وی بسیں لانے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سے منظوری لے لی ہے۔

کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امیدہےڈبل ڈیکر اورنئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا، حادثات کو روکنے کے لیے کیس ٹو کیس جائزہ لینا ہوگا، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمیں مشورے دیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ انٹرا سٹی بسیں چلانے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو قرضے دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد گرفتار
  • بی آر اے کمانڈر نور علی چاکرانی کا 100 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ
  • سوئی میں وڈیرہ نورعلی چاکرانی کا 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا اعلان
  • ڈاکو زندہ جلانے پرپولیس کوصحیح رسپانس کرنا چاہیے تھے‘آئی جی
  • ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے‘ شرجیل
  • ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے، شرجیل انعام میمن
  • ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے: شرجیل انعام میمن
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • لاہورہائیکورٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے
  • کراچی؛ غریب آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی