Islam Times:
2026-07-24@09:18:55 GMT

بی جے پی ہمیں نہیں ہم بی جے پی کو گھیریں گے، شمیمہ فردوس

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

بی جے پی ہمیں نہیں ہم بی جے پی کو گھیریں گے، شمیمہ فردوس

نیشنل کانفرنس کی خاتون لیڈر نے کہا کہ بی جے پی اگر نہیں ہوتی تو یہاں یہ تباہی نہیں ہوتی، یہاں متوازی حکومت چلائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی سینیئر لیڈر اور رکن اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس نے فتح کدل کے آگ متاثرہ علاقہ بونہ محلے کا دورہ کیا اور اس دوران متاثرین سے بات چیت کی اور انہیں حکومت کی طرف سے بھرپور امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حبہ کدل سب سے زیادہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے، یہاں آگ کی وجہ سے پانچ مکان مکمل طور پر خاکستر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ متاثرین کی بھر پور مدد کرے گی اور ہم یہ معاملہ وزیراعلٰی کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔

بی جے پی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ اسمبلی میں ہمیں کیا گھیریں گے ہم ان کو گھیریں گے کیونکہ یہاں جو تباہی ہے اس کی وجہ بی جے پی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اگر نہیں ہوتی تو یہاں یہ تباہی نہیں ہوتی، یہاں متوازی حکومت چلائی جا رہی ہے، ہم اپنا کام چلا رہے ہیں۔ اس دوران نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن جمعرات کو ہونے والے اسمبلی سیشن میں خلل نہیں ڈالے گی تو کچھ اہم بل پیش ہونے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے جس ہم کچھ اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نہیں ہوتی نے کہا کہ بی جے پی

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن