Islam Times:
2025-10-22@20:13:34 GMT

سرایا القدس کی مرکزی کونسل کے 8 ارکان کی شہادت

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

سرایا القدس کی مرکزی کونسل کے 8 ارکان کی شہادت

بیان کے اختتام پر ابوحمزہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا، جس نے ہمیشہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کی ہے، انہوں نے شہید ایزدی کا بھی ذکر کیا اور انہیں "راہِ فلسطین کے شہید" کے طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جہہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ترجمان نے فلسطینی عوام کی حمایت کے تناظر میں ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بریگیڈ کی عسکری کونسل کے 8 ارکان شہید ہو گئے ہیں۔ سرایا القدس کے عسکری ترجمان ابوحمزہ نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ یہ دستے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے ابتدائی لمحات سے ہی اس کارروائی کا مرکزی حصہ تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم عرب و اسلامی جدوجہد کے ایک حساس اور مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں، اور ہماری یہ جنگ دشمن (صہیونی) کی قدس، مغربی کنارے، غزہ اور فلسطینی قیدیوں کے خلاف جرائم کے ردِعمل میں شروع ہوئی ہے۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرایا القدس نے ایک پیچیدہ اور منفرد فوجی آپریشن "طوفان الاقصیٰ" میں حصہ لیا، جو عرب اسرائیلی تنازع کی تاریخ کی سب سے بڑی اور کامیاب کارروائیوں میں سے ایک تھی، اور ہم نے مقبوضہ علاقوں میں تاریخی ککاروائی کے ذریعے داخلے ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ابوحمزہ نے یہ بھی واضح کیا کہ "سرایا القدس اور القسام بریگیڈز (حماس کے عسکری ونگ) کے درمیان تعلقات کبھی منقطع نہیں ہوئے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ان کی فورسز جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پابندی کریں گی، دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی پاسداری کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

ابوحمزہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سرایا القدس نے ان صہیونی فوجیوں کے ساتھ سخت اور قاطعانہ رویہ اختیار کیا جو مزاحمتی مجاہدین کا سامنا کرنے کی نیت رکھتے تھے، صہیونی فوج انسانیت سے عاری ہے۔ اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی دشمن نے ہزاروں معصوم شہریوں، بچوں اور عورتوں کے قتلِ عام کے ذریعے اپنی حقیقی اور وحشی چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوج انسانیت اور اخلاقی اقدار سے عاری ہے، ایک خونخوار اور نسل پرست فوج ہے جو ایک اوباش صفت حکومت کے زیرِ قیادت کام کر رہی ہے۔"

غزہ میں نسل کشی اور امریکہ کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کا ردِعمل دراصل اس کی پوشیدہ نیت کو ظاہر کرتا ہے، جو نہتے شہریوں کے خلاف جنگ اور اجتماعی قتلِ عام کی ایک منظم سازش ہے، جسے امریکہ کی لامحدود حمایت حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ اللہ پر بھروسے کے ساتھ شروع کیا گیا۔ مجاہدینِ مزاحمت نے اپنے گھر، خاندان اور تمام مال و متاع کو چھوڑ کر جہاد کا راستہ اختیار کیا، اور وہ اس راستے کی سختیوں اور اپنی ملت پر عائد بھاری ذمہ داری سے بخوبی واقف تھے۔

ابوحمزہ نے اپنے بیان کے ایک اور حصے میں بتایا کہ سرایا القدس کی مرکزی کونسل کے 8 ارکان جنگِ حالیہ میں شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں شہید ناجی ماہر ابو سیف (ابوحمزہ) بھی شامل ہیں، جو ماضی میں سرایا القدس کے ترجمان رہ چکے ہیں۔ مزید یہ کہ سرایا القدس نے آج اپنے 15 عسکری اور ستادی کمانڈروں کی تصاویر جاری کی ہیں، جو نبرد طوفان الاقصیٰ میں شہید ہوئے۔ بیان کے اختتام پر ابوحمزہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا، جس نے ہمیشہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کی ہے۔ اسی پیغام میں سرایا القدس نے شہید ایزدی کا بھی ذکر کیا اور انہیں "راہِ فلسطین کے شہید" کے طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ سرایا القدس سرایا القدس نے طوفان الاقصی کی حمایت انہوں نے کے عسکری کہا کہ

پڑھیں:

شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات

پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی وزیرِاعظم سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔ پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات
  • چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گینگ کا مرکزی کردار آسٹریلوی پولیس اور انٹرپول کی مدد سے گرفتار
  • تخت پڑی اراضی کیس: مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی عدالت میں پیش
  • ملتان، شہید مقاومت کانفرنس 
  • آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات 
  • حکومت کی خاموشی سے شدت پسند عناصر کو تقویت مل رہی ہے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان
  • مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی حلیم عادل سے بھائی کے انتقال پر تعزیت
  • یمن میں امریکہ کی اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے جاسوسی
  • اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے اپنے مکروہ عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں، امین شیرازی