اداکار زاہد احمد نے جین زی کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار زاہد احمد نے نئی نسل کو شادی سے متعلق اہم تصیحت کی ہے۔
ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی کے حوالے سے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ آج کل طلاق اورعلیحدگی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ (جین زی) نئی نسل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ زندگی یا رشتہ کبھی مکمل طور پر کامل نہیں ہوتا۔ تنہا زندگی میں بھی اتار چڑھاؤ آتے ہیں، لیکن شادی کے بعد یہ ذمہ داریاں اور چیلنجز مزید بڑھ جاتے ہیں اور اس کیلئے صبر، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے۔
زاہد احمد نے ازدواجی تعلق میں سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہا ان کے مطابق اگر کسی انسان میں دس خوبیوں میں سے سات یا آٹھ چیزیں ہمیں پسند ہوں اور دو یا تین ناپسند، تو ان پر سمجھوتہ کرنا سیکھنا چاہیے۔
ان کے مطابق اگر ہم انہی خامیوں پر توجہ دیتے رہیں تو ایک مضبوط رشتہ بھی برسوں بعد ٹوٹ سکتا ہے۔ زاہد احمد نے شریک حیات کی شخصیت میں موجود مثبت پہلوؤں پر توجہ دینے کو کامیاب شادی کا راز قرار دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زاہد احمد نے
پڑھیں:
اللہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے آ جاتی ہے؛ منیب بٹ کا ایمان افروز بیان
ابھرتے ہوئے ہمہ جہت اداکار منیب بٹ کے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ پر کی گئی گفتگو نے مداحوں کو ان کے ایک نئے اور دلنشین پہلو سے روشناس کرا دیا۔
اداکار منیب بٹ نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے، بالخصوص ان کی والدہ پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار بھی ہیں۔
منیب بٹ نے کہا کہ بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے تو مجھے ایسی ایمان بھری گود ملی کہ جس نے میری روح تک کو سیراب کر رکھا ہے۔
منیب بٹ نے کہا کہ میں اور میرا خاندان کبھی اپنے مذہبی رجحانات اور نیک اعمال کی تشہیر نہیں کرتے کیوں کہ اللہ تو سب دیکھ رہا ہے اور نیت تک جانتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر میں عبادت یا کسی نیک کام کی ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہوں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کوئی ایک بھی شخص اسے دیکھ کر اچھے کام کی جانب مائل ہوگیا تو میرے لیے صدقہ جاریہ بن جائے گا۔
منیب بٹ نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں اللہ کہاں ہے؟ میں کہتا ہوں اللہ کی مدد تو مشکل آنے سے پہلے پہنچ جاتی ہے۔
مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کے اس کھلے اور صاف گو مؤقف کو بے حد سراہا اور ان کے نیک کاموں کی قبولیت کی دعا کی۔