بالی ووڈ اداکار مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہرشوردھن رانے نے اپنی نئی فلم کے ٹکٹ خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کیخلاف بیانات دینے والے اداکار ہرشوردھن رانے کے فلاپ فلمی کیرئیر نے انہیں مداحوں کے سامنے اپنی کل ریلیز ہونے والی نئی فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرتے ہوئے ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا۔
ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’اس بار پلیز 9 سال انتظار مت کروانا پلیز ٹکٹس خرید لینا‘۔
ہرشوردھن نے ایسا اس لئے کہا کیونکہ ان کی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ فلاپ ہوگئی تھی تاہم جب اسے 9 سال بعد دوبارہ ریلیز کیا تو اس نے حیرت انگیز طور پر باکس آفس پر خوب کمایا اور کامیاب فلم قرار دے دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فضا علی کا نیا گانا “مہندی والی رات” ریلیز کے لیے تیار
کراچی:معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا “مہندی والی رات” جلد ریلیز کیا جائے گا۔
فضا علی جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی گائیکی کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، اس بار شادی بیاہ کے موقع کے لیے ایک رنگا رنگ اور ثقافتی رنگوں سے سجا گیت لے کر آ رہی ہیں۔
گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی لانچ تقریب رواں ماہ منعقد ہوگی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔
ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ تابو نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ “مہندی والی رات” میں پاکستانی ثقافت اور روایتی شادیوں کی جھلک خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔
فضا علی اس سے قبل بھی شادی بیاہ کے موضوعات پر گانے پیش کر چکی ہیں۔ ان کا مقبول گانا “سہرا” لاکھوں ویوز حاصل کر چکا ہے اور دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ ان کے دیگر معروف گانوں میں “مکھی”، “شالہ”، “چاندنی”، “دور نہ جا”، “رنگ رلیاں”، “رات” اور “بے وفا” شامل ہیں۔
فضا علی کا کہنا ہے کہ گانا بہت جلد ریلیز کیا جائے گا جس کے لیرکس بہت خوبصورت ہیں، امید ہے اس گانے کو شائقین بہت پسند کریں گے۔