پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنڈی ٹیسٹ: مہاراج کی اسپن نے پاکستانی بیٹرز کو چکرا دیا، 333 پر آل آؤٹ
جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے 7 شکار کرکے پاکستان ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔
دوسرے روز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز ہوا تو کچھ دیر مزاحمت کے بعد سلمان آغا 45 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
سعود شکیل بھی 66 رنز پر مہاراج کا شکار بنے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی مہاراج نے ہی صفر پر بولڈ کردیا۔
بعد ازاں ایک ہی اوور میں ساجد خان (5) اور آصف آفریدی (4) کو آؤٹ کرکے وہ پاکستان کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔
پاکستان ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 74 رنز کا ہی اضافہ کرسکی۔
گزشتہ روز پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے۔ کپتان شان مسعود 87 اور عبداللہ شفیق 57 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
محمد رضوان 19، امام الحق 17 اور بابر اعظم 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔