حکومت پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے 400 لاشوں سے متعلق ’اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان‘ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں امن دشمن عناصر، انتہا پسند گروہوں اور شرپسندوں کے خلاف آہنی گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی حکومت نے تشدد، فتنہ و فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، طلال چوہدری

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد یا فتنہ انگیزی پھیلانے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے اعلان کیا کہ ریاست کا ہدف کسی مذہبی جماعت یا عقیدے کو نہیں بلکہ صرف وہ عناصر ہیں جو امن عامہ کو برباد کرنے کی تاریخ رکھتے ہیں۔

حکومت نے واضح کیا کہ احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید برآں، پنجاب حکومت نے مدارس اور مساجد کے فورمز کو نفرت، انتشار یا تشدد کے فروغ کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز

اعلامیے میں کہا گیا کہ مدارس کے تقدس کو مجروح کرنے یا بچوں کے ذہنوں میں تشدد کے بیج بونے والوں کے خلاف بھی دہشتگردی کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں سیکشن 144 نافذ العمل ہے، جس کی خلاف ورزی پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اسی طرح، کیلوں والے ڈنڈوں، پیٹرول بموں اور ہر قسم کے اسلحے کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: احتجاج میں پرتشدد واقعات، ’ٹی ایل پی کو فوری کالعدم قرار دیا جائے‘

حکومت نے لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کا حکم دیا اور بازار، دکانیں یا ٹرانسپورٹ زبردستی بند کرانے والوں پر بھی دہشتگردی ایکٹ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب حکومت نے مزید اعلان کیا کہ انتہا پسند جتھوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف فوری ایکشن کے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اشتعال انگیز امن و امان ایکس اکاؤنٹ پنجاب حکومت پیکا ایکٹ چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی ایکٹ زیرو ٹالرنس پالیسی عمران خان لاؤڈ اسپیکر قوانین مقدمہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اشتعال انگیز ایکس اکاؤنٹ پنجاب حکومت پیکا ایکٹ چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی ایکٹ زیرو ٹالرنس پالیسی لاو ڈ اسپیکر قوانین پنجاب حکومت ایکٹ کے تحت پیکا ایکٹ فیصلہ کیا کا فیصلہ حکومت نے والوں کے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ متنازع ٹوئٹ، عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ہادی علی چھٹہ کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کیے۔

معروف وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس آخری مرحلے میں داخلہ ہوچکا ہے اور اسٹیٹ کونسل کی جانب سے استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح مکمل کی گئی۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور جج افضل مجوکہ نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ آپ کو سوال نامہ دے رہے ہیں اور آپ جواب جمع کروا دیں، اگر ملزمان جواب نہ دیں تو آپ کو جواب دینا ہے۔

عدالت کی پراسکیوشن کو 4 دسمبر کو 342 کا سوال نامہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا، 7 دسمبر کو احتجاج کا اعلان
  • خلیل الرحمان قمر ویڈیو اسکینڈل: ملزم حسن شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
  • سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری، پیکا ایکٹ سمیت اہم ترمیمی بل شامل
  • جماعت اسلامی نے پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا
  • PTAکاTAP لائسنس ہولڈرز کیلئےنئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ
  • بھارتی چینلز پر جاکرپاکستان کیخلاف انٹرویوز دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ متنازع ٹوئٹ، عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب کے ہر مسافر کے لیے آرام دہ بس شیلٹرز قائم کرنے فیصلہ
  • علیمہ خان نے عمران سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
  • 60سال پرانے ٹریفک  ایکٹ  میں بڑی اصلاحات : ون وے خلاف ورزی 30روز  میں ختم  کی جائے ‘ ٹریفک  پولیس کو آخری چانس نہتری نہ ہوئی تو نیا دیپارٹمنٹ بنے گا : مریم نواز