زرین خان آن لائن ہراسانی سے پریشان، ویڈیو پیغام وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بڑھتی آن لائن ہراسانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، انہیں فحش، غیر مہذب اور ذومعنی تبصرے موصول ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چاہے پوسٹ خوشگوار ہو، ذاتی تجربات سے متعلق ہو یا کسی افسوسناک واقعے کی، ہر بار انہیں مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زرین نے سوال کیا کہ کیا ان کے فالوورز بھی ایسی ہراسانی کا شکار ہیں، اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ آخر اس رویے کی وجہ کیا ہے؟
A post common by Zareen Khan ????????✨???????? (@zareenkhan)
سلمان خان کی ساتھی اداکارہ زرین خان کی ویڈیو پر متعدد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حق میں آواز اٹھائی، جبکہ کئی نے سوشل میڈیا پر بڑھتی بدتمیزی پر تشویش کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے زرین کو مشورہ دیا کہ وہ ٹرولز کو نظر انداز کریں۔
واضح رہے کہ زرین نے 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’ویر‘ سے ڈیبیو کیا تھا کہا جارہا تھا کہ انہیں کترینہ سے مشابہت کی وجہ سے سلمان کی جانب سے ان کے مدمقابل لایا گیا ہے۔ زرین خان نے ’ہاؤس فل 2‘، ’ہیٹ اسٹوری 3‘ اور ’اکسر 2‘ میں اداکاری کی، جبکہ ان کی آخری فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ہانیہ عامر مداحوں کے نرغے میں پھنس گئیں، ویڈیوز وائرل
خوبرو اور چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کو امریکا میں ایوارڈز کی تقریب میں ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔
نامور اداکارہ ہانیہ عامر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں اور اپنے مخصوص، پُرکشش انداز اور مسکراہٹ سے دل جیتتی نظر آئیں، وہ نیلے رنگ کے ویلوٹ کے لباس میں نہایت دلکش لگ رہی تھیں، انہوں نے تقریب میں گلوبل اسٹار ایوارڈ جیت کر ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔
تاہم شو کے دوران ایک موقع پر ہانیہ عامر کو مداحوں کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے پسندیدہ ستاروں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، جیسے ہی ہانیہ عامر وہاں پہنچیں، مداح ان کی ایک جھلک پانے کےلیے بےتاب ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق متعدد خواتین نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں لیں، گلے ملیں اور کچھ نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا، تاہم ہانیہ عامر نے انتہائی خوش اخلاقی اور وقار کے ساتھ اس صورتحال کو سنبھالا اور کسی کو برا محسوس نہیں ہونے دیا۔
ایک موقع پر ہانیہ عامر گرتے گرتے بھی بچیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے معاملے کو سنبھالا اور مداحوں کے نرغے سے ہانیہ عامر کو نکال کر تقریب میں پہنچایا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردِعمل سامنے آیا، صارفین نے حد سے بڑھی ہوئی مداح کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غلط ہے، کسی کو اس کو اجازت کے بغیر چھونا درست نہیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر ہانیہ اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیتیں تو لوگ انہیں بدتمیز کہتے، جبکہ کسی نے طنزاً کہا کہ ہانیہ تو آنٹیوں کے ہجوم میں پھنس گئی ہیں۔