پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے ارکان کو دی گئی سرکاری مراعات اب تک بدستور قائم ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی تاحال واپس نہیں لی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کے دور حکومت میں وزرا، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کو دی گئی سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے زیرِ استعمال ہیں۔ گویا اختیارات ختم ہونے کے باوجود سہولیات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ، ان سابق حکومتی شخصیات کے لیے تعینات پی آر اوز (پبلک ریلیشنز آفیسرز)، پی ایس (پرائیویٹ سیکریٹریز) اور دیگر عملے کو بھی تاحال ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزرا کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور اہلکار بھی اب تک ان کے ساتھ تعینات ہیں، حالانکہ سرکاری پروٹوکول کا جواز ختم ہو چکا ہے۔
یہ صورت حال کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ اگر سابقہ حکومت ختم ہو چکی ہے تو مراعات کی فراہمی کیوں جاری ہے؟ اور کب تک یہ عمل یوں ہی چلتا رہے گا؟

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

—فائل فوٹو

سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

جس کے بعد سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  •  اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے پھر وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • گنڈاپور حکومت کے سابق وزراء کا تاحال سرکاری گاڑیاں اور رہائشگاہوں کا استعمال
  • عمران خان کی ‘ہاں’، سہیل آفریدی کی ‘نہ’، کیا بیرسٹر سیف خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں جگہ بنا سکیں گے؟