اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے قومی ایئرلائن اور ایک نجی ائیرلائن کی اپروول بہت بڑا بریک تھرو ہے۔ 25  اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی پرواز جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید نجی ائیرلائنز کی بھی برطانیہ فلائٹس میں دلچسپی ہے۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں ہماری ایوی ایشن انڈسٹری کی بہت تباہی و بربادی ہوئی۔ امریکہ کی براہ راست پروازوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امید ہے یو ایس کے لیے پروازوں کی اجازت بھی مل جائے گی۔ قومی ائیرلائن کی پرائیویٹائزیشن اب چند ہفتوں کی بات ہے۔ پرائیویٹائزیشن کے بعد قومی ایئرلائن بیٹرے میں نئے جہازوں کی شمولیت ہوگی۔ نئے جہاز بیڑے میں شامل ہونے کے بعد چائنہ‘ یورپ سمیت ایسٹ میں بھی پروازیں چلا سکتے ہیں۔ قومی ائیرلائن کی پرائیویٹائزیشن کی وجہ سے مزید سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع کا دو ٹوک بیان

اسلام آباد:

پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی، ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ وہ (افغانستان) اس بات سے انکار کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ آپ (افغانستان) کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ سب کچھ صرف ایک شق پر منحصر ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس (سیز فائر) کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی، کوئی وقت مقرر نہیں تھا کہ ہم فلاں تاریخ تک دیکھیں گے اور پھر (سیز فائر) معاہدے کی توسیع کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا کہ جب تک نافذ العمل معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہمارے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ افغان دراندازی کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد طالبان کی درخواست پر سیز فائر ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع کا دو ٹوک بیان
  • پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازوں میں توسیع کیلیے اتحاد ایئرویز سے معاہدہ
  • برطانیہ کےلیے قومی ایئرلائن اور نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، وزیر ہوابازی
  • قومی ایئرلائن اور کرپشن کی ایک ہی کہانی
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی
  •  خلیجی ممالک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری   
  • برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ روابط پر اظہارِ اطمینان 
  • پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ ہونے کا امکان