برطانیہ کےلیے قومی ایئرلائن اور نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، وزیر ہوابازی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے قومی ایئرلائن اور ایک نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، پچس اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی پرواز جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید نجی ائیرلائنز کی بھی برطانیہ فلائٹس میں دلچسپی ہے، پی ٹی آئی دور حکومت میں ہماری ایوی ایشن انڈسٹری کو بہت تباہی بربادی ہوئی ہے، امریکہ کی براہ راست پروازوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یو ایس کے لیے پروازوں کی اجازت بھی مل جائے گی، قومی ائیرلائن کی پرائیویٹائزیشن اب چند ہفتوں کی بات ہے، پرائیویٹائزیشن کے بعد قومی ایئرلائن بیٹرے میں نئے جہازوں کی شمولیت ہوگی۔
وزیر ہوابازی نے کہا کہ نئے جہاز بیڑے میں شامل ہونے کے بعد چائینہ یورپ سمیت ایسٹ میں بھی پروازیں چلا سکتے ہیں، قومی ائیرلائن کی پرائیویٹائزیشن کیوجہ سے مزید سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت نے ریگولیٹری سائیڈ پر جو رکاوٹیں تھیں وہ ختم کروادی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ائیرلائن کی نے کہا
پڑھیں:
برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ روابط پر اظہارِ اطمینان
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے ۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلی سطحی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان۔برطانیہ تعلقات میں مسلسل بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے خطے اور عالمی سطح پر جاری سیاسی و معاشی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اسلام آباد سے اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق اسحاق ڈار سے رومانیہ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی نے یہاں ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے نئی ذمہ داری میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار