آبادی بم پھٹنے کے قریب، پاکستان میں اضافے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان میں آبادی میں خطرناک حد تک تیز رفتار اضافہ جاری ہے، جس نے ملک کو وسائل کی شدید قلت اور سماجی و معاشی دبائو کی دہلیز پر لا کھڑا کیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق 2017ءسے 2023ءکے دوران پاکستان میں آبادی میں سالانہ اوسط 2.
دستاویز کے مطابق بھارت میں اسی عرصے کے دوران آبادی میں اضافے کی شرح محض 0.80 فیصد رہی، جبکہ بنگلادیش میں 1.22، ایران میں 0.72، سری لنکا میں 1.10 اور بھوٹان میں 0.64 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے اندر صوبائی سطح پر بھی آبادی میں اضافے کے رجحانات میں نمایاں فرق دیکھا گیا ہے۔ بلوچستان اس حوالے سے سرفہرست رہا، جہاں 2017ءسے 2023ءکے دوران سالانہ آبادی میں 3.20 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ سندھ میں 2.57 فیصد اور پنجاب میں 2.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں آبادی کے اضافے کی شرح میں بتدریج کمی دیکھی گئی۔
2017ءمیں کے پی میں شرح 2.89 فیصد تھی جو 2023 میں کم ہو کر 2.38 فیصد رہ گئی۔ ماہرین آبادیات اور پالیسی سازوں نے اس رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے موثر حکمتِ عملی نہ اپنائی گئی تو ملک کو مستقبل میں تعلیم، صحت، روزگار اور خوراک جیسے شعبوں میں سنگین بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.2 فیصد اضافہ
بیجنگ (ممتاز نیوز) چین کےقومی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی 101503.6 بلین یوآن تھی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں معیشت نے مستحکم ترقی کی اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں مثبت نتائج حاصل ہوئے۔
صنعتوں کے لحاظ سے، بنیادی صنعت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.8 فیصد جب کہ ثانوی صنعت میں 4.9 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔سہ ماہی کے لحاظ سے، پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.4 فیصد ، دوسری سہ ماہی میں 5.2 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سلسلہ وار بنیادوں پر، تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔