پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17نومبر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔
قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے ۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور نہ ہی طیاروں سے قومی پرچم ہٹایا جائے اور ائیرلائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس رہے، خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ غیرملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے ۔ حکومت قومی ایئرلائن کے اکیاون تا سو فیصد شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں 12سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم خیبر پختونخوا میں 12سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام جاری بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کی ہلاکت کے بعد گوگی بٹ پولیس کو مطلوب، فائل سی سی ڈی کے حوالے اسلامی ممالک کا اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی قومی ائیر لائن کی نجکاری، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی نجکاری
پڑھیں:
پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، نجکاری بڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، اور اسے ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کارباوری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے کہاکہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نجکاری کا عمل سہل طور سے جاری ہے۔
انہون نے کہاکہ انشااللہ جلد پی آئی اے ایک مرتبہ پھر سے گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد” (Great People to Fly With)کی اپنی روایات پر پورا اترنے لگے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں، بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت ہوگی۔ پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی قومی ائیر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ پر امید ہیں کہ آپ میں سے جو بھی بِڈنگ کے بعد اس اہم ذمہ داری کو سنبھالے گا وہ قومی ایئر لائن کے تشخص کی بحالی اور اسکی ترقی پر اپنی بھرپور توانائیاں مرکوز کرے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پی آئی اے کی بڈنگ 23 دسمبر 2025 کو ہوگی جسکو تمام میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں